جامعہ کراچی میں ایچ -ایچ- ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین فیکلٹی آف لاء کے سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا تعلیم کے میدان میں داودی بوہرہ برادری کی جانب سے کیے جانے والے مثبت اقدامات کو خراج تحسین

ہفتہ 23 جنوری 2021 14:04

جامعہ کراچی میں ایچ -ایچ- ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین فیکلٹی آف لاء کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2021ء) تعلیم کے شعبے میں جو خدمات داودی بوہرہ برادری ادا کر رہی ہے وہ بلاشبہ قابل ستاءش ہے۔۔بوہرہ برادری کی ان خدمات پر پورے پاکستان کو فخر ہے۔۔ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے جامعہ کراچی میں ایچ ایچ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین فیکلٹی آف لاء کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


انہوں نے کہا کہ بوہرہ برادری کے سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین عالمی سطح کی دانشور شخصیت ہیں۔۔انہوں نے مجھ سے ملاقات میں کراچی میں تعلیمی شعبے کے فروغ کا عزم کیا تھا۔۔ یہ تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔۔تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر خالد ایم عراقی اور جامعہ کراچی کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ داؤدی بوہرہ برادری کے وفد نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)


جامعہ کراچی میں اسکول آف لاء کی موجودہ سہولیات کئی گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ لاء پروگرام چلارہی ہیں اور ان پروگراموں کے اندراج میں 800 سے زاءد طلباء شریک ہیں ۔ جدید سہولیات سے آراستہ ایک نئی فیکلٹی کی تعمیر سے قانونی علوم کی موجودہ حرکیات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل ،  تقدس مآب ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین  کے والد تقدس مآب ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین 2004 میں جامعہ کراچی کے محکمہ برائے جینیٹکس کا افتتاح کر چکے ہیں۔