یاسر شاہ جنوبی افریقہ کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کا بہترین بائولر بننے کے خواہاں

حالیہ ماضی میں ہم نے آسٹریلیا ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک میں زیادہ کرکٹ کھیلی ہے جہاں کی وکٹیں سپنرز کی بجائے فاسٹ بائولرز کو زیادہ مدد فراہم کرتی ہیں: لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 23 جنوری 2021 14:24

یاسر شاہ جنوبی افریقہ کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کا بہترین بائولر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 جنوری 2021ء ) لیگ سپنر یاسر شاہ جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز میں بہترین بولر بننے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ کراچی میں 26 جنوری سے شروع ہوگا اور اس کے بعد دوسرا ٹیسٹ 4 فروری سے راولپنڈی میں ہوگا۔ ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ، شاہ سیریز سے پہلے پراعتماد نظر آئے۔

34 سالہ لیگ سپنر کا کہنا تھا کہ میں پوری طرح فٹ ہوں اور آنے والی سیریز کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا خواہشمند ہوں۔ ہم گذشتہ دو روز سے ٹیسٹ کرکٹ کی سختیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں جس نے بہت مدد کی ہے، میں جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں بہترین بائولر بننے کے بارے میں پراعتماد ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی کارکردگی میں زوال کے بارے میں بات کرتے ہوئے پچز اور حالات کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ جہاں تک میری کارکردگی کا تعلق ہے ، حالیہ ماضی میں ہم نے آسٹریلیا ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک میں زیادہ کرکٹ کھیلی ہے جہاں کی وکٹیں سپنرز کی بجائے فاسٹ بائولرز کو زیادہ مدد فراہم کرتی ہیں ۔ ایشیاء کے حالات سپن بائولنگ کے لئے دوسرے ممالک کے مقابلے میں زیادہ سازگار ہیں۔