جاپان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 ہزار ہو گئی

ہفتہ 23 جنوری 2021 14:26

جاپان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد  5 ہزار ہو گئی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) جاپان میں اب تک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد5 ہزار ہو گئی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے وزارت صحت نے کہا ہےکہ گزشتہ سال جولائی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی، جو کہ نومبر میں تقریباً چار ماہ کے بعد اس کی تعداد بڑھ  کر2 ہزار ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی اور 20 دن سے بھی کم وقت میں یہ تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس وبا کے بعد سے جاپان کے شہر اوساکا میں 812 کے ساتھ سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں جبکہ ٹوکیو میں 770 اور ہوکائڈو میں 561 اموات ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے بعد وزیر اعظم  کو مہینے کے شروع میں ٹوکیو، اوساکا اور کیوٹو سمیت ملک کے 47 صوبوں میں سے 11 میں ہنگامی حالت کا اعلان کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :