ایلیٹ ڈویلپمنٹ نیٹ بال پروگرام تحت کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کراچی میں شروع

ہفتہ 23 جنوری 2021 15:14

ایلیٹ ڈویلپمنٹ نیٹ بال پروگرام تحت کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کراچی میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایلیٹ ڈویلپمینٹ نیٹ بال پروگرام تحت مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کراچی میں شروع ہو گئی ہے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ یہ رجسٹریشن 31 جنوری تک جاری رہے گی اور اس پروگرام کے تحت چار ایج گروپ کے کھلاڑیوں کو ایک سال تک تربیت دی جائیگی جن میں انڈر10، انڈر14، انڈر16 اور انڈر 19 کے مرد اور خواتین کھلاڑی شامل ہونگے، ان کھلاڑیوں کو کوالیفائڈ کوچز تربیت دیں گے، انہوں نے کہا کہ پروگرام میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کی رجسٹریشن ای میل کے ذریعے [email protected] یا واٹس اپ 0321 9229711 پر کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں میں سے اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے لئے قومی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :