پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14اکتوبر کو جائیگا

ہفتہ 23 جنوری 2021 15:21

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14اکتوبر کو کراچی میں جائیگا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب جاری شیڈول یک مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چودہ اکتوبر کو کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

15 اکتوبر کو دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا ،18 اکتوبر کوپہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائیگا اور 20 اکتوبر کودوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی جبکہ 22 اکتوبر کو تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا ۔