پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیاجا سکتا ہے ، صدر آزاد کشمیرکی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو
ہفتہ 23 جنوری 2021 14:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک حل طلب تنازعہ کے طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈا پر گزشتہ بہتر سال سے موجود ہے اور اس تنازعہ کی وجہ سے نہ صرف ریاست جموں وکشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں میں لاکھوں انسانی جانیں ضائع ہوئی بلکہ پوری جنونی ایشیاء کا امن و سلامتی بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
اس لئے یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر برطانوی دارالعوام میں حالیہ بحث اور ماضی قریب میں یورپین پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس میں کشمیری عوام کے حق میں اٹھنے والی آوازیں اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری، پاکستان کی پارلیمان اور حکومت پاکستان کی کوششوں کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔ صدر سردار مسعود خان نے بھارتی حکومت کی طرف سے بھارت کی ریاست اتر پردیش میں قید اکیس کشمیری سیاسی قیدیوں کو آگرہ کے ہائی سکیورٹی جیل کے خصوصی سیل میں منتقل کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان قیدیوں کی آگرہ جیل منتقلی کوئی سازش ہو سکتی ہے۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ ان قیدیوں کو بھارتی حکومت نے اگست 2019میں کشمیر کی علامتی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد بدنام زمانہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے گزشتہ سولہ ماہ سے اتر پردیش کی ایک جیل میں رکھا ہوا تھا اور اب انہیں اچانگ آگرہ کے ہائی سکیورٹی جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے اس عزم کو دوہراتے ہیں کہ وہ جموں وکشمیر کے تنازعہ کے حتمی حل تک کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر کی صورتحال کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے وہاں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے لئے اپنا ٹھوس کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جاری جائز اور منصفانہ جدوجہد میں اُن کے ساتھ ہے اور یقین دلایا کہ کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر پارلیمانی فورم پر پہلے کی طرح آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.