اپوزیشن چاہتی ہے کہ براڈ شیٹ پر رفیق تارڑ، افتخار چوہدری اور ملک قیوم پر مبنی کمیشن تشکیل دیا جائے، فواد چوہدری

ہفتہ 23 جنوری 2021 15:30

اپوزیشن چاہتی ہے کہ براڈ شیٹ پر رفیق تارڑ، افتخار چوہدری اور ملک قیوم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ براڈ شیٹ پر رفیق تارڑ، افتخار چوہدری اور ملک قیوم پر مبنی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ان کو پتہ ہے کہ جب بھی ایسے لوگ احتساب کریں گے جن کو خریدنا مشکل ہو گا، ان کی چیخیں آسمان تک جائیں گی یہ ہی اب ہو رہا ہے،آپ کے پاس دو راستے ہیں یا پیسے واپس کریں یا جیل کاٹیں۔