سرکاری سستا آٹا کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے اقدامات کررہے ہیں، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر

ہفتہ 23 جنوری 2021 15:51

سرکاری سستا آٹا کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے  اقدامات کررہے ہیں، ڈسٹرکٹ ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد حیات خان نے کہا ہے کہ سرکاری سستا آٹاحکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہے جو آٹا ڈیلروں کے زریعے عوام کو فراہم کیا جارہا ہے اس  کی نگرانی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کےافسران باقاعدہ طور پر کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں  نے اپنے آفس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 70منظور شدہ آٹا ڈیلر ہیں جن میں سے 40ڈیلروں باقاعدہ آٹے کا کوٹہ روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جارہا ہے اور ہر ڈیلر کو اس بات کا پابند کیا ہے کہ وہ سٹاک رجسٹر پر خریدار کا نام اور شناختی کارڈنمبر لکھے تاکہ سستا سرکاری آٹا مقررہ سرکای نرخ 860روپے میں صحیح معنوں حقدار عوام تک پہنچ سکے اور سرکاری آٹے میں کسی قسم کی خردبرد نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد حیات خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو معیاری سرکاری آٹا فراہمی کیلئے فلور ملوں پر جاکر آٹے کامعائنہ بھی باقاعدگی سے کیا جارہا ہے تاکہ معیار اور مقدار کو برقرار رکھا جاسکے، اس سلسلے فلور ملوں سے آٹے کے نمونے لیکر لیبارٹی کو بھی ارسال کئے ہیں۔ ڈی ایف سی نے فلور ملوں کے ذمہ داران اور آٹا ڈیلروں کو متنبہ کیا کہ وہ سرکای آٹے کی عوام تک رسائی کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنائیں اس میں غفلت اور کوتائی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اگر کوئی ڈیلرغفلت یا آٹا بلیک کرنے میں ملوث پایا گیا تو اسکا فوڈ گرین لائسنس کینسل بھاری جرمانہ اور سزا بھی دی جائے گی۔ اس لئے کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے محکمہ فوڈ سے تعاون کریں اور سرکاری آٹے کی عوام تک رسائی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :