قراقرم یونیورسٹی نےبی اے،بی ایس سی ،بی کام و اے ڈی اے ،اے ڈی ایس ،اے ڈی سی سپلیمنٹری پارٹ ٹو کے امتحانی فیس کو ڈبل اور ٹرپل فیس کے ساتھ جمع کرانے کا اعلان کردیا

ہفتہ 23 جنوری 2021 15:56

قراقرم یونیورسٹی نےبی اے،بی ایس سی ،بی کام و اے ڈی اے ،اے ڈی ایس ،اے ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی  ہدایت  کی روشنی میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے پہلے سے طے شدہ شیڈول میں ردوبدل کرتے ہوئے بی اے،بی ایس سی،بی کام اور اے ڈی اے،اے ڈی ایس،اے ڈی سی کے امتحانی فیس کی تاریخ کو ڈبل اور ٹریپل فیس کے ساتھ جمع کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق  امتحانی فیس 04فروری 2021تک جبکہ10 فروری2021 تک ٹرپل فیس کے ساتھ جمع کروایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ا میدوار متعلقہ تاریخ تک اپنے امتحانی فیس جمع کرواسکتے ہے ۔ شیڈول کے مطابق  20 فروری 2021 سے امتحانات کا انعقاد متوقع ہیں۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق مزید معلومات کے لئے کے آئی یو شعبہ امتحانات سے رابط یا پھر کے آئی یو کے ویب سائٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ31مارچ 2021 کے بعد دو سالہ بی اے،بی ایس سی ،بی کام سمیت دیگر تمام دو سالہ پروگرامز ختم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔جس کے بعد ہائیر ایجوکیشن دوسالہ پروگرامز کی تصدیق نہیں کریگی۔لہذا خواہش مند امیدوار اس نادر موقع سے فائدہ حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :