بتائیں شوگر مافیا کنگ کو این ار او کس نے دیا ، ناصر شاہ

کتابوں کا شوق ہے تو فرخ حبیب ریحام خان کی کتاب بھی پڑھ لیں، وزیراطلاعات سندھ کا فرخ حبیب کے بیان پر ردعمل

ہفتہ 23 جنوری 2021 16:25

بتائیں شوگر مافیا کنگ کو این ار او کس نے دیا ، ناصر شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ بتائیں شوگر مافیا کنگ کو این آر او کس نے دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کووزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتابوں کا شوق ہے تو فرخ حبیب ریحام خان کی کتاب بھی پڑھ لیں۔انہوں نے کہا کہ گلا لالئی نے جو کچھ عمران خان کے خلاف کہا اس پر بھی لب کشائی کریں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مودی کے سہولت کار کشمیر پر سودے بازی کا بھی جواب دیں، اسرائیلی شہریوں سے مبینہ فنڈنگ پر پی ٹی آئی وزیر خاموش کیوں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بتائیں کہ گندم چوروں سے حصہ داری کس نے کی