سکھر شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے، وزیر بلدیات سندھ

ہفتہ 23 جنوری 2021 16:25

سکھر شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے، وزیر بلدیات سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) صوبائی وزیراطلاعات، بلدیات جنگلات ومذہبی امور سیدناصرحسین شاہ کی زیرِ صدارت جہانِ کمیل سکھر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ، لوکل کونسل سندھ کے صدر سیدکمیل حیدر شاہ، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، ایم ڈی کلک زبیر چنا، کمشنر سکھر شفیق مہیسر، سابقہ میئر سکھر ارسلان شیخ ، ڈپٹی کمشنر سکھر، میونسپل کمشنر سکھر سمیت متعلقہ اداروں کے دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات سندھ کو شہر میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ جس پر سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ سکھر شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ تعمیراتی مٹیریل میں معیار کاخاص خیال رکھا جائے، تمام منصوبوں اور مرمتی کام وقت پر مکمل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ذرداری کی ہدایات ہیں عوام کو سہولیات انکے دہلیز پر پہچانی ہیں۔ صوبائی وزیر سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ جو افسران کام میں کوتاہی برتے گا اس کو گھر بھیج دیا جائے گا۔