صدر بائیڈن امریکہ بھارت تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، وائٹ ہائوس

بھارتی نژاد کاملا ہیرس کا امریکہ کا نائب صدر منتخب ہونا امریکیوں کے لیے تاریخی لمحہ ہے،سیکرٹری کی پریس بریفنگ

ہفتہ 23 جنوری 2021 16:29

صدر بائیڈن امریکہ بھارت تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، وائٹ ہائوس
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) وائٹ ہائوس نے امریکہ اور بھارت کے باہمی تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تعلقات کو امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ صدر جو بائیڈن دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا احترام کرتے ہیں اور انہیں اہمیت دیتے ہیں۔ یہ تعلقات آگے بھی قائم رہیں گے۔جین ساکی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی نژاد کاملا ہیرس کا امریکہ کا نائب صدر منتخب ہونا امریکیوں کے لیے تاریخی لمحہ ہے۔ ان کے بحیثیت نائب صدر کام کرنے سے امریکہ بھارت تعلقات اور مضبوط ہوں گے اور ان کی اہمیت میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :