روسی صدر پوٹن مخالف مظاہروں میں ناوالنی کے درجنوں حامی گرفتار

روس کے دس شہروں میں مظاہروں کے دوران کم از کم 50 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں،روسی حکام

ہفتہ 23 جنوری 2021 16:29

روسی صدر پوٹن مخالف مظاہروں میں ناوالنی کے درجنوں حامی گرفتار
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) روسی پولیس نے صدر ولادیمیر پوٹن کے بڑے سیاسی مخالف الیکسی ناوالنی کے درجنوں حامیوں کو حراست میں لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق روسی اپوزیشن لیڈر ناوالنی کی گرفتاری کے خلاف روس کے دس شہروں میں مظاہروں کے دوران کم از کم 50 گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے ناوالنی کو پانچ ماہ بعد وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

روسی صدر کے ناقد سیاستدان کے حامیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے رہنما کی رہائی تک روس کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ناوالنی کو گزشتہ برس اگست میں روس میں داخلی پرواز کے دوران ایک زہریلے کیمیکل مواد کے ذریعے مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس حملے کے لیے وہ صدر پوٹن کو مورود الزام ٹہراتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :