دس سالہ بچی کی موت،اٹلی میں ٹک ٹاک کے استعمال کی شرائط پر سختی

ْ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ٹک ٹاک کے صارفین کی عمر کم از کم تیرہ برس ہو،اطالوی حکام

ہفتہ 23 جنوری 2021 16:29

دس سالہ بچی کی موت،اٹلی میں ٹک ٹاک کے استعمال کی شرائط پر سختی
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) اٹلی میں ایک دس سالہ بچی کی موت کے واقعے کے بعد ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک کے استعمال کے شرائط پر سختی کردی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی حکام نے بتایاکہ مختصر دورانیہ کی ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پندرہ فروری تک ایسے تمام صارفین کو بلاک کرے جن کی درست عمر کی تصدیق نہیں کی گئی۔ حکام نے مطالبہ کیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ٹک ٹاک کے صارفین کی عمر کم از کم تیرہ برس ہو۔ اٹلی کے جنوبی شہر پالرمو میں ایک دس سالہ بچی نے ٹک ٹاک چیلنج مکمل کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی ۔ اس بچی نے چیلنج میں ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلٹ سے اپنا گلا دبا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :