غریب ملکوں کو آئندہ ماہ تک 40 ملین کورونا ویکسین فراہم کی جائیں گی، ڈبلیو ایچ او

فائزر اور بائیو این ٹیک کے ساتھ غریب ملکوں کے لیے چالیس ملین ویکسین فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا،بیان

ہفتہ 23 جنوری 2021 16:29

غریب ملکوں کو آئندہ ماہ تک 40 ملین کورونا ویکسین فراہم کی جائیں گی، ..
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک آئندہ ماہ غریب ترین ممالک کو کم از کم چالیس ملین کورونا وائرس کی ویکسین بھیجیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی کوویکس اسکیم کے تحت اس سال غریب ممالک کی بیس فیصد آبادی کو کورونا ویکسین فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسس نے جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کی کوویکس اسکیم کے ذریعے فائزر اور بائیو این ٹیک کے ساتھ غریب ملکوں کے لیے چالیس ملین ویکسین فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی تک ایسٹرا زینیکا کی جانب سے مزید 150 ملین ویکسین بھی فراہم کی جائیں گی۔ ٹیڈروس نے مزید کہا کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے کوویکس اسکیم میں امریکا کی شمولیت کے فیصلے کا مطلب ہے کہ عالمی ادارہ اپنے وعدے کو پورا کرنے کے قریب ہے۔