شوہر کے قتل کی ملزمہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ہفتہ 23 جنوری 2021 16:47

شوہر کے قتل کی ملزمہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ کی عدالت نے گلشن اقبال میں شوہر کو قتل کرنے کے مقدمے کی ملزمہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ہفتہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ کی عدالت میں شوہر کو قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

ملزمہ نے عدالت میں بیان دیا کہ بچی کی عزت بچانے اور تشدد کرنے پر شوہر کو قتل کیا، ولی محمد میری بیٹی کے ساتھ غلط کام کا ارادہ رکھتا تھا۔ملزمہ نے ابتدائی بیان میں کہا کہ میری ایک بیٹی بھاگ گئی، جس پر شوہر مجھ پر تشدد کرتا تھا، شوہر کو قتل کرنے پر کوئی افسوس نہیں۔پولیس کے مطابق مقتول ولی محمد نے 3 شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اس کے 13 بچے تھے۔