لاڑ کے ٹماٹر مارکیٹ میں آتے ہی ٹماٹر کے نرخ کم ہوگئے

ہفتہ 23 جنوری 2021 16:47

لاڑ کے ٹماٹر مارکیٹ میں آتے ہی ٹماٹر کے نرخ کم ہوگئے
تلہار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) لاڑ کے ٹماٹر مارکیٹ میں آتے ہی ٹماٹر کے نرخ کم ہوگئے، آبادگاروں کو لاکھوں روپئے کا نقصان ، تفصیلات کے مطابق لاڑ کے ٹماٹر مارکیٹ میں آتے ہی ٹماٹر کے نرخ کم ہوگئے ہیں، تلہار سمیت ضلع بدین میں ٹماٹر 20 روپیہ فی کلو تک فروخت ہورہے ہیں، تلہار کے آبادگاروں حافظ محمد ہالیپوٹہ، نظیر ملاح، ننگر لغاری اور دیگر کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کے نرخ اچانک کم ہونے سے آبادگاروں کو لاکھوں روپئے کا نقصان ہورہا ہے، کیونکہ اس وقت مارکیٹ میں ٹماٹر 400 روپیہ فی من تک فروخت ہورہے ہیں، جبکہ کمیشن اس کے علاوہ ہے، آبادگاروں نے مزید کہا کہ ضلع بدین کی زرعی معیشت پہلے ہی تباہ ہوگئی ہے، ایسے حالات میں ٹماٹر کے نرخ اچانک کم ہونے سے آبادگار طبقہ معاشی بحران میں مبتلا ہوجائیگا، آبادگاروں نے مزید بتایا کہ ٹماٹر کی فی ایکڑ ایراضی پر 80 ہزار روپئے سے بھی زیادہ کا خرچہ آتا ہے، آبادگاروں نے وفاقی اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ باہر سے آنے والے ٹماٹر کی امپورٹیڈ بند کی جائے، تاکہ مقامی ٹماٹر کے نرخ میں اضافہ ہوسکی.

متعلقہ عنوان :