Live Updates

سینئروزیرعبدالعلیم خان کی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے ملاقات

سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی،عبدالعلیم خان نے ریلوے کالونیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

ہفتہ 23 جنوری 2021 18:25

سینئروزیرعبدالعلیم خان کی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔عبدالعلیم خان نے اعظم خان سواتی کو ریلوے کالونیوں کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے کہا کہ ریلوے کالونیوں کے رہائشیوں کو تمام شہری سہولیات بہم پہنچانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور موقع پر احکامات جاری کئے۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں گامزن ہے، پی ٹی آئی اپنے آئندہ اڑھائی برسوں میں تیزی سے عوامی مسائل حل کرے گی، تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہیے، تمام جماعتیں جمہوری کردار ادا کریں، حکومت نے کورونا سمیت تمام چیلنجز کا احسن انداز میں سامنا کیا، عمران خان کے ویژن اور ان کی کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات