صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے،محمودخان
سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع لوئر دیر میں اربوں روپے کی لاگت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں ایک ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کئے گئے ہیں،،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
ہفتہ 23 جنوری 2021 18:58
(جاری ہے)
وفد نے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں اور علاقے کے لوگوں کو درپیش فوری نوعیت کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ نے وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت صوبے کے تمام اضلاع کی یکساں ترقی چاہتی ہے تاکہ ہر ضلع کے عوام کو ان کی توقعات و ضروریات کے مطابق خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ اٴْنہوںنے کہا کہ کورونا کی حالیہ وباء کی وجہ سے مشکل مالی حالات کے باوجود ترقیاتی عمل جاری ہے اور عوامی مفاد کے میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہر ضلع اور ہر علاقے کے اپنے مسائل اور ضروریات ہیں جن کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے تحت قلیل المدتی مدتی، وسط المدتی اور طویل المدتی منصوبے وضع کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے لوئر دیر کے لئے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ضلع دیر کے مختلف شعبوں میں 11 ارب روپے سے زائد کی لاگت کے 50 کے قریب ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کیلئے رواں اے ڈی پی میں ایک ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلع کیلئے تعلیم، صحت ، مواصلات اور آبنوشی کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے جن میں مجموعی طور پر 38 ترقیاتی سکیموں پر کام شروع ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے راستے ہموار ہوں گے۔ ضلع لوئر دیر کے شعبہ مواصلات میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے 18 مختلف منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے جن کا مجموعی طو رپر تخمینہ لاگت ساڑھے چھ ارب روپے ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے کہاکہ پی ایس ڈی پی کے تحت بھی ضلع لوئر دیر میں مختلف منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے جن میں 130 کلومیٹر طویل N-45 سڑک کی بہتر ی و توسیع اور 220 کے وی چکدرہ سب سٹیشن کا قیام بڑی اہمیت کے حامل منصوبے ہیں جن کے لئے رواں پی ایس ڈی پی میں مجموعی طور پر 850 ملین روپے مختص ہیں۔ محمود خان نے کہاکہ حکومت کا حتمی مقصد علاقے کے عوام کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی زندگی کو مثبت تبدیلی سے ہمکنار ہے جس کیلئے دستیاب وسائل کے مطابق ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.