وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی ملاقات، امن عامہ اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بات چیت
قانون کی پاسداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،کسی صورت قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی‘ سردار عثمان بزدار نیا بلدیاتی نظام نچلی سطح پر لوگوں کو حقیقی معنوں میں با اختیار بنائے گا ،پنجاب کے ہر شہر اورگاؤں میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا پی ڈی ایم کا کوئی ایجنڈا نہیں، اپوزیشن نے اڑھائی برس احتجاج کیا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی خدمت ایسا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس سے عوام کے مسائل گراس روٹ لیول پر حل ہونگے‘راجہ بشارت پی ڈی ایم نے ہر اہم ایشو پر منفی سیاست کی کوشش کی،عوام نے جلسوں سے لاتعلق رہ کر اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا
ہفتہ 23 جنوری 2021 19:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
نیا بلدیاتی نظام نچلی سطح پر لوگوں کو حقیقی معنوں میں با اختیار بنائے گا اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ ترقی کا سفر نچلی سطح تک لے کر جائیں گے اور پنجاب کے ہر شہر اورگاؤں میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے اڑھائی برس احتجاج کیا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی خدمت۔ پی ڈی ایم کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ عوام نے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کو یکسر رد کر دیا ہے۔یہ عناصر عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان قوم کی امید ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھتے رہیں گے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کیا گیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے مشاورت جاری ہے اور ایسا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس سے عوام کے مسائل گراس روٹ لیول پر حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ہر اہم ایشو پر منفی سیاست کی کوشش کی۔اپوزیشن نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کر دیا ہے۔عوام نے جلسوں سے لاتعلق رہ کر اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا۔صوبائی وزیر قانون نے امن عامہ کیلئے کئے گئے اقدامات سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی، امریکہ
-
بھارت میں انتخابات: ایکس نے کئی سیاسی پوسٹس بلاک کر دیں
-
امریکہ پاکستان کے قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے. ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
عالمی بینک کی پاکستان کو معاشی استحکام ‘ اصلاحات اور ڈیجٹلائزیشن پروگرام میں تعاون کی یقین دہانی
-
بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا سڑکوں پر داخلہ بند، بھاری جرمانے کی ہدایت کردی گئی
-
امریکی اور چینی وزراء دفاع کی اٹھارہ ماہ میں پہلی بات چیت
-
ایران نے قبضے میں لیے گئے اسرائیلی بحری جہاز پر عملے کے پاکستانی اراکان کو چھوڑنے کا اعلان کردیا
-
شدید بارشیں:دبئی اور شارجہ سے پاکستان کے لیے 46 پروازیں منسوخ کی گئیں
-
پاکستان میں افراط زر کی شرح میں کمی کی پیشنگوئی ہے، مالیاتی استحکام اورتوانائی وایس اوایزمیں اصلاحات کے عمل پرپاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف
-
ایف آئی اے نے اووربلنگ کرنے والے لیسکو کے 7 افسران کیخلاف مقدمات درج کرلئے
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کی جانب سے صحیح نتائج پر پہنچنے کی کوشش ہی نہیں کی گئی، رانا ثناءاللہ
-
بلوچستان میں بارشوں سے درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.