ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس،ملزمان ڈی این اے نہیں کروا رہے، تفتیشی افسر

عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی چالان طلب کر لیاجبکہ ملزمان کو ڈی این اے کرانے کی بھی ہدایت کردی

ہفتہ 23 جنوری 2021 20:31

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس،ملزمان ڈی این اے نہیں کروا رہے، تفتیشی افسر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خودکشی کیس میں مرکزی ملزمان وقار اور جنیدڈی این اے کرانے سے گریزاں ہیں، تفتیشی افسرنے رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف حکم جاری کرنے کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کاڈی این اے نہ ہونے سے حتمی چالان پیش نہیں کیا جاسکتا۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزم وقار، جنید بار بار نوٹس بھیجنے کے باوجود ڈی این اے کیلئے پیش نہیں ہوئے عدالت ملزمان سے متعلق حکم جاری کر ے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کی ایک بار پھر مہلت دے دی اور آئندہ سماعت پر حتمی چالان طلب کر لیا، عدالت نے ملزمان کو ڈی این اے کرانے کی بھی ہدایت کردی ۔کیس کی مزید سماعت6 فروری تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :