سرگودھا ،پبلک ٹرانسپورٹ کو صرف کاغذی خانہ پوری کر کے فٹنس سرٹیفکیٹس جاری

ہفتہ 23 جنوری 2021 20:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) وزیر اعلی پٹیشن سیل کو موصو ل سورس رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سرگودھا سے گوجرانوالہ، فیصل آباد، حافظ آباد، لاہور، جھنگ سمیت دیگر اضلاع کو چلائی جانیوالی بیشتر پبلک ٹرانسپورٹ کو صرف کاغذی خانہ پوری کر کے فٹنس سرٹیفکیٹس جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ ان گاڑیوں میں مسافروں کی بلاجواز اوور لوڈنگ ان کیلئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہورہی ہے ، اسی طرح ٹرانسپورٹرز نے اپنے ہی قوانین بنا رکھے ہیں، اور اس حوالے سے حکومتی رٹ کا قیام کہیں بھی نظر نہیں آتا،متذکرہ روٹس پر تیس، تیس سال پرانی گاڑیاں رواں دواں ہیںجبکہ قابل ذکر امر یہ ہے کہ اوور لوڈنگ اور ناقص فٹنس والی گاڑیوں کے باعث ہر سال حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پرڈائریکٹر ڈائریکٹر پٹیشن سیل نے ضلعی افسران کو مربوط حکمت عملی اختیار کر کے سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :