کراچی کا نیا شوکت خانم پاکستان کا سب سے بڑا مرکزِ شفا ہوگا،عمران خان

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:23

کراچی کا نیا شوکت خانم پاکستان کا سب سے بڑا مرکزِ شفا ہوگا،عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کا شوکت خانم پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین مرکز شفا ہوگا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹڑ پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا بحران کے دوران سست روی کے بعد کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کے تہہ خانے (بیسمنٹ) کی تعمیر کا کام عمدہ رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کراچی کا یہ شوکت خانم سب سے بڑا اور پاکستان کا جدید ترین مرکزِ شفا ہوگا، انشاء اللہ۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے بیسمنٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔