Live Updates

پی ڈی ایم جماعتوں کے نزدیک پیپلزپارٹی کی ڈیل ہوگئی ہے

بلاول بھٹو تحریک عدم اعتماد پرنوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے میں ناکام ہیں، ان کو پتا ہے کہ بلاول بھٹو اور زرداری تمام ترکوششوں کے بعد خود واپس آئیں گے۔ سینئر صحافی سلیم صافی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جنوری 2021 23:12

پی ڈی ایم جماعتوں کے نزدیک پیپلزپارٹی کی ڈیل ہوگئی ہے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جنوری 2021ء) سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے نزدیک پیپلزپارٹی کی ڈیل ہوگئی ہے، بلاول بھٹو تحریک عدم اعتماد پرنوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے میں ناکام ہیں، ان کو پتا ہے کہ بلاول بھٹو اور زرداری تمام ترکوششوں کے بعد خود واپس آئیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ پیپلزپارٹی کا موجودہ سسٹم میں اسٹیک سب سے زیادہ ہے، موجودہ اسمبلیوں کو جاری رکھنا جتنا تحریک انصاف کیلئے ضروری ہے اتنا ہی پیپلزپارٹی بھی ضروری سمجھتی ہے، پیپلزپارٹی یہ بھی سمجھتی ہے کہ اگر دوبارہ الیکشن ہوا ان کو شاید سندھ میں بھی نہ ملے۔

اسی طرح بلاول بھٹو کبھی بھی تحریک عدم اعتماد کی بات پرنوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو قائل نہیں کرسکتے، البتہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اس بات پر قائل ہیں کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی کسی حد تک ڈیل ہوگئی ہے، اپنے ذاتی مسائل کے حوالے سے رعایت بھی لے لی ہے۔

(جاری ہے)

سوال اٹھتا ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں پیپلزپارٹی سے راستے کیوں جدا نہیں کرتیں، اس پر نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان جانتے ہیں کہ بلاول بھٹو کوتمام ترکوششوں کے بعد واپس آنا پڑے گا، کیونکہ ان کے ماضی کے تجربات ہیں کہ پیپلزپارٹی کی بات نہیں بنے گی، اسی طرح مسلم لیگ ن اور جے یوآئی ف پی ڈی ایم اتحاد سے خود پیپلزپارٹی کو کبھی بھی الگ نہیں کرنا چاہتے وہ سمجھتے ہیں پیپلزپارٹی جب تک خود نہیں نکلتی ان کو کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے، کیونکہ اس حکومت کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کا تحریک عدم اعتماد کا مشورہ مسترد کردیا ہے، سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ بلاول بھٹو کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبرز ہیں تو بتائیں، سینیٹ میں نمبرز ہونے کے باوجود ہماری تحریک کامیاب نہیں ہوسکی تھی، یہ پیپلزپارٹی کی پرانی تجویز ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات