حفظ قرآن کا مقابلہ جیتنے والے بچوں کو دی مسلم ورلڈ لیگ نے انعام سے نوازا

صدر پاکستان عارف علوی نے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کی تعریف کی

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 24 جنوری 2021 07:40

حفظ قرآن کا مقابلہ جیتنے والے بچوں کو دی مسلم ورلڈ لیگ نے انعام سے نوازا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2021ء) پاکستا ن میں منعقد ہونے والے حفظ قرآن کے مقابلے کو دی مسلم ورلڈ لیگ نے انعام و اکرام سے نوازا۔جیتنے والے بچوں میں انعام بھی تقسیم کیے گئے۔ہفتہ کے روز اسلام آباد میں دی مسلم ورلڈ لیگ کے ریجنل دفتر میں حفظ قرآن کے مقابلے منعقد کروائے گئے جنہیں صدر پاکستان عارف علوی نے سپانسر کیا تھا۔

اس پروگرام میں وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری اور دی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالرحمان الزید اور سعودی عرب کے پاکستان میں مقرر سفیر نواف سعید المالکی اور دی مسلم ورلڈ لیگ کے ریجنل ڈائریکٹر سعد الحارثی نے شرکت کی۔صدر عارف علوی نے جیتنے والے بچوں کو مبارکباد دی اور دی مسلم ورلڈ لیگ کو اس قسم کا خوبصورت مقابلہ منعقد کروانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

(جاری ہے)

صدر عارف علوی نے کہا کہ دی مسلم ورلڈ لیگ نے جہاں اور بہت سارے اچھے کام کیے ہیں وہاں بچوں میں حفظ قرآن کا مقابلہ کروا کر تو اور بھی اچھا کیااس سے بچوں میں قرآن کی محبت اور زیادہ ہو گی اور بچے اپنے دین کی طرف راغب ہوں گے۔انہوں نے مملکت کی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کرنے پر بھی تعریف کی کہ دنیا کی دو مقدس ترین مساجد اور وہاں آنے والے زائرین کی دیکھ بھال رتے ہیں۔

صدر عارف علوی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ ان تعلقات کو مستقبل میں بھی اسی مضبوطی کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات نہ صرف ایک ہی دین کی وجہ سے ہیں بلکہ ہماری ثقافت بھی ایک جیسی ہے اور ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے محبت بھی رچی بسی ہے۔اس لیے ہم ہمیشہ اسی محبت اور قدر کے ساتھ یک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔