محکمہ ایکسائز پنجاب کا سرگودھا سمیت صوبہ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس پنجاب ہی میں وصول کرنے کیلئے قانون میں ترمیم کا فیصلہ

اتوار 24 جنوری 2021 12:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) محکمہ ایکسائز پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس پنجاب ہی میں وصول کرنے کے لئے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا جس کے لئے کمرشل گاڑیوں کا صوبوں میں ٹیکس یکساں کرنے کی سفارشات مرتب کرنے کے لئے تین کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔زرائع کے مطابق کمرشل گاڑی مالکان دیگر صوبوں میں ٹیکس کم ہونے کی وجہ سے پنجاب کی بجائے دوسرے صوبوں سے گاڑیاں رجسٹرڈ کروا کر صوبائی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارشات مرتب کرنے کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کے سربراہ ڈائریکٹر رضوان شیروانی ہونگے۔جو تمام پہلووں کا بغور جائزہ لے گی اور سفارشات مرتب کرے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ سرگودھا سمیت پنجاب کے اضلاع میں زیادہ تر کمرشل گاڑی مالکان کے دیگر صوبوں میں ٹوکن ٹیکس ادائیگی کی وجہ سے صوبائی خزانہ کو نقصان پہنچ رہا تھا۔جس کے تدارک کے لئے صوبوں میں یکساں رجسٹریشن ٹیکس کے نفاذ کو حتمی شکل دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :