کو وروناسے دنیا بھر میںہلاکتیں 21لاکھ 30ہزار سے زائد،نوکروڑ 93 لاکھ متاثر

امریکہ اب تک سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پہلے،بھارت دوسرے نمبر پر،دنیا بھر میں دوکروڑ 58لاکھ زیرعلاج ہیں،رپورٹ

اتوار 24 جنوری 2021 13:15

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 21 لاکھ 30 ہزار 293 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 13 لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 24 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 27 ہزار 635 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 55 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 376 اور ایک کروڑ 6 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 475 اور 88 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

روس میں 36 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 68 ہزار 971 ہے۔

برطانیہ میں 36 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 97 ہزار 329 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 30 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 72 ہزار 877 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسپین میں 26 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 55 ہزار 441 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 24 لاکھ 55 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 85 ہزار 162 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں 24 لاکھ 24 ہزار 328 افراد متاثر اور 24 ہزار 933 ہلاک ہو چکے ہیں۔