سعودی عرب کی ڈاکار ریلی میں 10 اسرائیلی شہریوں کی شرکت

ان افراد میں اسرائیلی ڈرائیور، نیوی گیٹر اور سپورٹ عملہ شامل تھے،ٹیم ممبر عمر پرل کی گفتگو

اتوار 24 جنوری 2021 13:15

سعودی عرب کی ڈاکار ریلی میں 10 اسرائیلی شہریوں کی شرکت
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) سعودی عرب کے صحرائی علاقوں میں ریت کے ٹیلوں پر منعقدہ ڈاکار ریلی کے دوران گاڑیاں چلانے والی ٹیموں میں اس مرتبہ اسرائیلی شہری بھی شامل رہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکار ریلی میں اسرائیلیوں کی شرکت ایک ایسے وقت میں ممکن ہوئی جب بعض عرب ریاستوں اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات استوار ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوری کے آغاز میں شروع ہونے والی ڈاکار ریلی 2021 میں شرکت کے لیے کل دس افراد اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ سعودی عرب میں داخل ہوئے ۔ ایک ٹیم ممبر عمر پرل کے مطابق ان افراد میں اسرائیلی ڈرائیور، نیوی گیٹر اور سپورٹ عملہ شامل تھا۔تاہم ریلی کی ویب سائٹ نے ان ٹیموں کو بیلجیئم اور امریکا کی فہرست میں شامل کیا تھا، جو اسرائیلی شہریوں کی موجودگی کو عام نہ کرنے کی سرکاری حکمت عملی کا ایک ممکنہ اشارہ ہے۔