قذاقوں نے ترک بحری جہاز کے 15 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا

جوانجینئر ہلاک ہوا ہے، اس کا تعلق آذربائیجان سے تھا اور وہ جہاز پر موجود واحد غیر ترک شہری تھا،ترک بحریہ

اتوار 24 جنوری 2021 14:05

قذاقوں نے ترک بحری جہاز کے 15 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) مغربی افریقی ساحل پر قزاقوں نے حملہ کرتے ہوئے ایک ترک بحری جہاز کے پندرہ اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ترک بحریہ نے بتایاکہ اس کارروائی میں ایک اہلکار ہلاک بھی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری ہونے والے بیان کے مطابق عملے نے خود کو ایک محفوظ کیبن میں بند کر لیا تھا لیکن چھ گھنٹوں بعد انہیں مجبورا باہر نکلنا پڑا۔ ترک میڈیا کے مطابق جو انجنئیر ہلاک ہوا ہے، اس کا تعلق آذربائیجان سے تھا اور وہ جہاز پر موجود واحد غیر ترک شہری تھا۔ ترک صدر نے اہلکاروں کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کر دئیے۔2019میں نائجیریا کے ساحل پر دس ترک اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا، جنہیں ایک ماہ بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :