اسرائیلی وزیراعظم فروری میں بحرین اور یو اے ای کا دورہ کریں گے

اتوار 24 جنوری 2021 14:05

اسرائیلی وزیراعظم فروری میں بحرین اور یو اے ای کا دورہ کریں گے
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو متحدہ عرب امارات اور بحرین کا اعلانیہ دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اسرائیلی ویب پورٹل کے مطابق نیتن یاہو اگلے مہینے متحدہ عرب امارات اور بحرین کا پہلا دورہ کرنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

ویب پورٹل کے مطابق یو اے ای اور بحرین کے متوقع دورہ نیتن یاہو کی تاریخوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ فروری کی 9 اور 11 کے دوران ہو سکتی ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ تین دنوں پر محیط ہو گا جس میں وہ ابوظبی کے ولی وعھد اور بحرین کے بادشاہ سے ملاقاتیں کریں گے۔وللا کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ کیا تو ایسے میں مجوزہ دورہ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔