کراچی میں وفاقی حکومت کی 493 ایکڑ زمین پر قبضہ، مالیت 2000 ارب روپے

وزیر اعظم عمران خان کا سرکاری زمین سے قبضہ ختم کرانے کے لئے آپریشن کا فیصلہ

اتوار 24 جنوری 2021 18:50

کراچی میں وفاقی حکومت کی 493 ایکڑ زمین پر قبضہ، مالیت 2000 ارب روپے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2021ء) وفاقی حکومت کی کراچی میں 493 ایکڑ زمین موجود ہے جس کی مالیت 2000 ارب روپے سے زائد ہے تاہم کراچی کے سب سے بڑے طاقتور مافیا نے 80 ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا ہے ۔ وزیر اعظم کو بجھوائی گئی اس رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ کراچی میں سرکاری زمین جو 493 ایکڑ سے زائد ہے کا انتظام انصرام کی ذمہ داری وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ذمہ ہے لیکن اس وزارت پر ہمیشہ کراچی میں سب سے بڑے طاقتور ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے وزراء براجمان رہے ہیں ۔

وزیر اعظم کو بجھوائی گئی رپورٹ اقتباسات کے مطابق کراچی کے گارڈن رپورٹ پر 14 ایکڑ 7 کنال وفاقی حکومت کی زمین تھی جس میں سے 3 ایکڑ 5 کنال زمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی جہانگیر روڈ پر وفاقی حکومت کی 157 ایکڑ زمین ہے جس میں سے 23 ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے ۔ کراچی کے میری ٹائم اور جیل روڈ پر وفاقی حکومت کی 81 ایکڑ زمین ہے جس میں سے 19 ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے ۔

پاکستان کوارٹرز کے علاقے میں وفاقی حکومت کی 32 ایکڑ 2 کنال زمین وفاقی حکومت کی پڑی ہے جس پر 5 ایکڑ زمین پر قبضہ مافیا نے قبضہ جما رکھا ہے ۔ کراچی کے فیڈرل ایریا میں وفاقی حکومت کی 208 ایکڑ زمین موجود ہے جس میں سے 28 ایکڑز زمین وفاقی حکومت کے قبضے میں ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو ان قیمتی اور کمرشل زمینوں کے بارے میں اندھیرے میں رکھا گیا ہے تاہم ایک خصوصی رپورٹ کے ذریعے عمران خان کو معلومات حاصل ہو چکی ہیں جن کی روشنی میں ان زمینوں کو واگزار کرانے کے لئے اعلی پیمانے پر آپریشن کیا جائے گا اور اربوں کھربوں روپے کی سرکاری جائیداد واپس لی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج کی مدد کے بغیر یہ زمین واپس لینا ممکن نہیں ۔ ۔