سعودی عرب میں غیر ملکی ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

آن لائن ٹیکسی چلانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر غیرملکیوں کوبھاری جرمانے

اتوار 24 جنوری 2021 18:50

سعودی عرب میں غیر ملکی ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
 ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2021ء) سعودی عرب میں آن لائن ٹیکسی سروسز میں کام کرنے پر غیرملکیوں پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر ان کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروسز میں سعودائزیشن کی خلاف ورزی کرنے والے غیرملکی ڈرائیورز پر بھاری جرمانے کیے جانے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

آن لائن ٹیکسی سروسز کے شعبے میں سعودائزیشن کے احکامات جاری کرچکی ہے جہاں اب صرف مقامی افراد ہی ڈرائیونگ کی ذمے داری بھی نبھائیں گے۔ ریاض اور اس کے گرد ونواح میں 14 سو سے زائد کارروائیاں کی گئی ہیں جن میں 125 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ مذکورہ کارروائیوں میں وہ افراد بھی شامل تھے جو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔