جمرود، مائینز لیزہولڈرز،ٹھیکیداران اورمزدوروں کاچیک پوسٹوں پرروک ٹوک کے خلاف احتجاج۔

اتوار 24 جنوری 2021 19:20

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) مائینز لیزہولڈرز،ٹھیکیداران اورمزدوروں نے چیک پوسٹوں پرروک ٹوک کے خلاف احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے دورآفتادہ علاقہ چوراکنڈو،ْ چیک پوسٹ پر لیز ہولڈرز، ٹھیکداران اور مزدوروں نے انتظامیہ کی طرف ان کی گاڑیوں کو چیک پوسٹ پر غیرقانونی روکنے کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

احتجاجی مظاہرہ میں لیزہولڈرز اسلام خان ،یوسف خان،سیدنبی ،گل جان جبکہ ٹھیکیداران میں حاجی فرمان،حاجی جمال،خضرمحمداور کثیرتعدادمیں مزدورشامل تھے ۔مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے معدنیات کا کام کرتے ہیں اور یہاں پر لیز پر لئے گئے مائینز سے معدنیات ٹرکوں کے زریعے پشاور اور پاکستان کے دوسرے علاقوں تک پہنچاتے ہیں جس سے حکومت کو ماہانہ کروڑوں روپے فائدہ پہنچ رہا ہے جبکہ اس پہاڑوں میں رہنے والے لوگ بھی روزگار سے وابسطہ ہوکر ان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ بیس دنوں سے چورا کنڈو،ْ پر واقع چیک پوسٹ پر ان کی بھری گاڑیاں 20دنوں سے غیرقانونی طور پر روک دی گئی ہیں اور مقامی پولیس انہیں عدالت سے سٹے آرڈر پر کاروائی بتاتی ہے لیکن عدالتی سٹے آرڈر میں لیزہولڈرز کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ عدالت سے رجوع کرنے کے بعد ہمیں عدالت سے بھی کام جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہیں لیکن مقامی انتظامہ ٹال مٹول کررہی ہے اور عدالت فیصلے کے باوجودمال بردارگاڑیوں کو روکے ہوئے ہیں اور توہین عدالت کررہے ہیں اور اس سے حکومت خزانے کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہیں اور لوگ بھی بے روزگار ہوگئے ہیں اور ان کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہیں کہ ان میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان کی گاڑیوں کو چیک پوسٹ پر جانے کی اجازت دی جائے۔ جبکہ مقامی پولیس چیک پوسٹ کمانڈرنے میڈیا کو بتایا کہ مجھے چیک پوسٹ پر گاڑیوںکو روکنے کے احکامات افسران بالا نے دیئے ہیں۔