کوئٹہ ، کارکن باچاخان اور ولی خان کی برسیوں کے حوالے سے 28 جنوری کو ژوب میں ہونے والے جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں،عالمگیر مندوخیل

اتوار 24 جنوری 2021 20:45

Kکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2021ء) پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی چیرمین عالمگیر مندوخیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کارکن باچاخان اور ولی خان کی برسیوں کے حوالے سے 28 جنوری کو ژوب میں ہونے والے جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں. جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی، مرکزی جنرل سکرٹری میاں افتخار حسین، صوبہ بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی و دیگر قائدین خطاب کرینگے۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ سفیر انسانیت باچاخان بابا نے 1920 میں اپنے آبائی گاں سے آزاد مدرسہ سکول کے نام سے افغان علاقوں میں سکولوں کے قیام کا آغاز کیاکچھ ہی عرصے میں سکولوں کا یہ نیٹ ورک سامراج کے زیرِ تسلط افغان صوبے میں پھیلا دیا گیا جہاں ان سکولوں کی تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق 134 تک پہنچ گئی تھی جن کی تعداد اس وقت کے سرکاری سکولوں سے بھی زیادہ تھی۔

(جاری ہے)

باچا خان کی روشن خیالی کی راہ میں انگریز اور اس کے حواری دیوار کھڑی نہ کرتے تو آج یہ خطہ علم کا مرکز ہوتا۔اور انگریز استعمار کے خلاف پشتون عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے کے ساتھ لوگوں کو رفاہِ عامہ کے کام پر لگایا۔ اپنے علاقے کے خان ہونے کے باوجود انہوں نے ہاتھ میں جھاڑو پکڑا اور دوسروں کو بھی صفائی کی ترغیب دی جبکہ ولی خان بابا باچا خان کے افکار کا ایک عملی نمونہ اور مثالی شخصیت ہیں. ان عظیم ہستیوں کے افکار اج بھی ہمارے لے مشعل راہ ہیںاپنے اکابرین کو یاد کرنا اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن کثیر تعداد میں ژوب جلسے میں شرکت کرینگے۔