چنیوٹ ، سفاک شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو ذبح کرڈالا
ملزم کی یہ تیسری بیوی تھی ، جس نے پہلی بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کیا ، دوسری بیوی کو زندہ جلانے کی کوشش کی اور اس پر تشدد کرتا تھا جس پر اس نے طلاق لے لی ، اہل علاقہ کا انکشاف
ساجد علی اتوار 24 جنوری 2021 21:34
(جاری ہے)
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اعجاز کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ، ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔
اسی طرح کے ایک اور واقعے میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4 سے ملحقہ قائداعظم کالونی میں 3 شادیاں کرنے والے شوہر کو بیوی نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول نے 3 شادیاں کر رکھی تھیں اور تینوں بیویاں ساتھ رہتی تھیں۔ مقتول کے تینوں بیویوں سے 13 بچے ہیں ، گھریلو جھگڑے کے دوران ایک بیوی نے اشتعال میں آکر فائرنگ کردی جس سے شوہر موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ فائرنگ کرنے والی ملزمہ بیوی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ دوسری طرف صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے ڈوگراں والہ میں ماں کو 4 بچوں سمیت ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا ، قتل کا یہ لرزہ خیز واقعہ گجرانوالہ کے علاقے میں تھانہ کینٹ کی حدود ڈوگرانوالہ میں پیش آیا ، جس میں ایک خاتون اور 4 معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ، واقعے کے بارے میں پولیس کا کہنا تھا کہ شبہ ہے قتل ہونے والی خاتون قتل ہونے والے بچوں کی ماں ہے ، ماں کو بچوں سمیت بے دردی سے قتل کیا گیا ہے ، خاتون سمیت 5 افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ قتل کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا ، اہل محلہ نے خون دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ، قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال تھیں ، پولیس کے مطابق واقعے کے وقت خاتون کا شوہر گھر پر موجود نہیں تھا ، بچوں کو الگ الگ لے جا کر قتل کیا گیا ، پولیس نے کیس کی تفتیش کا آغاز کر دیا تھا ، اس سلسلے میں خاتون کے شوہر کو بھی شامل تفتیش کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.