نائیجیریا میں ترکی کے بحری جہاز پر حملہ ایک رکن ہلاک، 15 یرغمال

اتوار 24 جنوری 2021 21:45

ْ انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) مغربی افریقی ساحل پر قزاقوں نے ترکی کی کے بحری جہاز پر حملہ کرکے عملے 15 ارکان کو یرغمال بنا لیا ،ایک کو ہلاک کردیا گیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق ترکی کا بحری جہاز نائیجریا کے مغربی ساحل پر ساحل پر معمول کے گشت پر تھا کہ سمندری قذاقوں کے مسلح گروہ نے جہاز کو اغوا کرکے عملے کے 15 ارکان کو یرغمال بنالیا۔

(جاری ہے)

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قذاقوں کے حملے میں جہاز کے عملے کا ایک رکن ہلاک بھی ہوا۔ ہلاک ہونے والے ایک رکن نے خود کو ایک محفوظ کیبن میں بند کرلیا تھا تاہم مجبوراً باہر آنا پڑا جس پر قذاقوں نے گولی مار دی۔ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق آذربائیجان سے تھا اور وہ بحری جہاز میں واحد غیر ملکی شخص تھا۔ قذاقوں کی جانب سے تاحال کسی قسم کا مطالبہ یا تاوان کی رقم کا تقاضا سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :