ْ پشتون بحیثیت مجموعی پشتون خواوطن میں شر اورنفاق پھیلانیوالوں کا احتساب کریں ،مابت کاکا

فکر باچاخان آج بھی درپیش سنگین قومی ایشوز کے حل میں معاون ومددگارگارثابت ہورہی ہے،صوبائی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی

اتوار 24 جنوری 2021 22:00

ژوب/شیرانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ پشتون بحیثیت مجموعی پشتون خواوطن میں شر اورنفاق پھیلانیوالوں کا احتساب کریں فکر باچاخان آج بھی درپیش سنگین قومی ایشوز کے حل میں معاون ومددگارگارثابت ہورہی ہی28جنوری کو ژوب میں فخرافغان باچاخان کی33ویں برسی رہبر ملی خان عبدالولی خان کی 15ویں برسی کے موقع مرکزی سنیئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین سمیت صوبائی و مرکزی قائدین خصوصی خطاب کرینگے پارٹی ذمہ داران وکارکنان اور ڑوب شیرانی کے غیور اولس جلسہ عام میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع شیرانی شہید جیلانی خان یونٹ اور ضلع ڑوب شیخ محمد یار خان یونٹ نیو ناصر آباد میں شمولیتی اجتماعات اور شہید باز محمد باز فٹ بال گراؤنڈ میں اولسی اجتماع سے خطاب شہر میں جلسہ آگاہی مہم کے سلسلے میں شہریوں دکانداروں ٹرانسپورٹروں میں پمفلٹ تقسیم کے دوران کیاان اجتماعات سے ضلع ڑوب کے صدرانورخان مندوخیل ضلع شیرانی صدر امان اللہ حریفال نقیب افغان شیخ زمرک مندوخیل جمعہ خان بابرعبدالرحمن شیرانی علی شیرانی مجید ایثار شمس بابرحاجی اسلم ناصرنے بھی خطاب کیا اس موقع پر 55سیاسی کارکنوں نے عوامی نیشنل پارٹی اور پشتون ایس ایف میں شمولیت کااعلان کیامقررین نے فکر باچاخان میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کو مبارکباددیتے ہوئیاس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ فکرباچاخان کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر قبائلی عمائدین نوجوان طالب علم پشتون قومی تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کے صفوں کا حصہ بن رہے ہیں انجمن اصلاح الافاغنہ، خدائی خدمتگارتحریک، نیشنل عوامی پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی اور آج کی عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے سو سالہ جہد کو انتہائی نامساعد حالات کے باوجود منزل کے قریب تر کردیا ہے اس پر خار سفر کے دوران ہزاروں شہیدوں نے سرتوقربان کر دئیے لیکن وطن کی ننگ وناموس پر آنچ نہیں آنے دیا مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام 28 جنوری کوژوب شہید بازمحمد باز فٹ بال گراؤنڈ میں فخر افغان باچاخان رہبر ملی خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر منعقدہ اجتماع کی رواں ملکی سیاسی صورتحال پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے لہذا ڑوب شیرانی کے غیور اولس جلسہ عام میں بھر پور شرکت کر کے وطن وقوم دوستی کا ثبوت دیں دریں اثنا صوبائی و ضلعی ذمہ داران آج کلی حرمزئی ڑوب اور کلی مینہ بازار میں اولسی جرگوں شمولیتی پروگرامز میں شرکت کرینگے۔