5فروری کو یوم کشمیر ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا

پیر 25 جنوری 2021 13:13

5فروری کو یوم کشمیر ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) جمہوری وطن پارٹی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کامران سعید عثمانی نے کہا ہے اس 5فروری کو یوم کشمیر ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اس سلسلہ میں انہوں نے پارٹی عہدیداران کو ہدایات جاری کردیں انہوں نے کہا کہ ہر سٹی میں ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشیر پاکستان میں داخل شامل ہوجائے گا اور انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ بند کرے کیونکہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت کا حق حاصل ہے۔