صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ سندھ اور سینیٹر کرشنا کماری نے عوامی پریس کلب کی حلف برادری تقریب میں شرکت کی اور نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2021 12:38

صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ سندھ اور سینیٹر کرشنا کماری نے عوامی پریس کلب ..
میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2021ء) میرپورخاص عوامی پریس کلب کی جانب سے حلف برداری تقریب منعقد کی گئی جس میں صوبائی مشیر برائے انسانی حقوق وزیر اعلیٰ سندھ ویرجی کولھی ،سینیٹر کرشنا کولھی اور مشیر عوامی پریس کلب پارومل پریمی نے نو منتخب عہدیداران صدر عبیداللہ کوری،نائب صدر نادر یوسف زئی،جنرل سیکریٹری خیرالدین چانڈیو،جوائنٹ سیکریٹری گل محمد سولنگی،خازن مظھر چانڈیو،پریس سیکریٹری عامر علی اور آفیس سیکریٹری پرویز کوری سے حلف لیا۔

(جاری ہے)


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر ویرجی کولھی نے کہا کے صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافی اپنے قلم کے زریعے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں انہونے کہا کے صحافی اپنے قلم کی حرمت اور عہدے کی پاسداری کرتے ہوئے نجی و سرکاری اداروں کی خدمات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے فلاح و بہبود کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں،جبکہ سینیٹر کرشنا کولہی کا کہنا تھا کے صحافی اور عوام کا چولی دامن ساتھ ہوتا ہے اور صحافت مقدس پیشہ ہے  انہوں نے نو منتخب عہدیدارن کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :