بجلی ،گیس پٹرولیم مصنوعات میں اضافوں سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے ‘وسیم چاولہ

صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی،برآمدات پر اثر پڑے گا‘چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 25 جنوری 2021 13:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہور محمد وسیم چاولہ بجلی ،گیس ،پٹرولیم مصنوعات میں اضافوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اضافوں سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا اور اس کی پیداواری لاگت میں کئی گناہ اضافہ ہوجائے گا جس سے تاجر اور صنعتکار پس جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین مسعود نظامی ، وائس چیئرمین محمد عدیل بھٹہ کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات میں اضافوں سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور مہنگی اشیاء کے باعث برآمدات میں اضافہ کا تسلسل متاثر ہوگا جس سے برآمدات پر بھی اثر پڑے گا نیز مہنگی اشیاء کے باعث ملک میں پہلے سے جاری مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

اعظم چوہدری نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث انڈسٹری پہلے ہی بحران کا شکار ہے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتکار و تاجر طبقہ پریشان ہے۔

اس لیے بجلی کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے انہوںنے کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کرے اور پرائیوٹ پاور پلانٹ سے کئے گئے تمام معاہدوں کو منسوخ کرکے نئے سستے معاہدے کیے جائیں نیز پرائیوٹ پاور پلانٹ پر انحصا ر کم کرتے ہوئے بڑے ڈیموں کی تعمیر اور ان سے سستی بجلی کے حصول کیلئے منصوبوں پر کام کیا جائے جن میں کالا باغ ڈیم منصوبہ بھی شامل ہے جو واپڈا کے جلد مکمل ہونے والے قابل عمل منصوبوں میں شامل ہے جس سی4500میگا واٹ سے زائد اڑھائی روپے والی سستی بجلی سسٹم کو فراہم ہوگی نیز زراعت کیلئے سارا سال پانی بھی دستیاب رہے گا جس سے صنعت و زراعت دونوں ترقی کرینگے اور ملک خوشحالی و ترق کی راہوں پر گامزن ہوگا۔