بابراعظم ٹیسٹ بطور کپتان ڈیبیو کریں گے

پیر 25 جنوری 2021 16:12

بابراعظم ٹیسٹ بطور کپتان ڈیبیو کریں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) بابراعظم پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اسٹار بیٹسمین ٹاس کے ساتھ تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بن جائیں گے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کونٹن ڈی کوک جنوبی افریقہ کے قائد ہیں۔بابراعظم دورہ نیوزی لینڈ میں فٹنس مسائل کے باعث قومی ٹیم کی قیادت نہ کرسکے۔ وہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ میں بطورکپتان ڈیبیوکریں گے اور تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان ٹیم کے باگ ڈور سنبھال لیں گے۔

(جاری ہے)

بابراعظم تین ون ڈے اور گیارہ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔اسٹار بیٹسمین نے تینتالیس ٹیسٹ میں دوہزار پینتالیس رنز پینتالیس کی اوسط سے بنائے۔ پانچ سنچریز اور پندرہ ففٹیز شامل ہیں۔ بہترین اسکور ایک سو تینتالیس رنز ہے۔وکٹ کیپر بیٹسمین کونٹن ڈی کوک جنوبی افریقہ کے کپتان ہیں۔ انہوں نے ہوم گرانڈ پر سری لنکا کے خلاف بطورکپتان کیریئرکاآغاز کیا اور دونوں ٹیسٹ جیتے۔ ڈی کوک نے اننچاس ٹیسٹ میں دو ہزار نو سو باسٹھ رنز اڑتیس کی اوسط بنائے۔ جس میں پانچ سنچریز اور اکیس ففٹیز شامل ہیں۔ بہترین اسکور ایک سو انتیس رنز ہے۔ بطوروکٹ کیپر انہوں نے دوسوتین کیچز اور گیارہ اسٹمپ سمیت دوسوچودہ شکارکیے ہیں۔