ٹی ٹونٹی سیریز، شرجیل ، اعظم خان کی سلیکشن کا امکان، خوشدل شاہ ، افتخار احمد آئوٹ

شاداب خان کی جگہ زاہد محمود کی سلیکشن متوقع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 جنوری 2021 16:18

ٹی ٹونٹی سیریز، شرجیل ، اعظم خان کی سلیکشن کا امکان، خوشدل شاہ ، افتخار ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2021ء ) قومی سلیکشن کمیٹی جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے شرجیل خان ، اعظم خان ، ذیشان ملک اور لیگ سپنر زاہد محمود کی سلیکشن پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ یہ تمام کھلاڑی اس لیے زیر غور ہیں کیوں کہ خوشدل شاہ ، افتخار احمد اور عبداللہ شفیق کے لئے ٹی ٹونٹی سکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شرجیل خان سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے 2017ء سے پاکستان کے لئے نہیں کھیلے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اعظم خان نے گذشتہ 2 سالوں میں ٹی ٹونٹی لیگ میں اپنا نام روشن کیا ہے لیکن انہوں نے کبھی بھی پاکستان کی نمائندگی نہیں کی۔ دوسری طرف شاداب خان اب بھی زخمی ہونے کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہیں اور امکان ہے کہ ان کی جگہ عثمان قادر کے پاس جائے گی جنہوں نے گذشتہ سال زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں سب کو متاثر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ شرجیل خان ، اعظم خان اور محمد حفیظ ٹی 10 لیگ میں حصہ لینے کے بعد 3 فروری تک بائیوسیکیور بلبل میں داخل ہوں گے۔