اسپیکر ایوان چلانے میں ناکام ہو چکے ہیں ، پرویز رشید

براڈ شیٹ کے معاملے میں نیب اور حکمران سب ناکام ہوئے ،اربوں روپے ملک کے ضائع کرا دئیے، میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جنوری 2021 17:25

اسپیکر ایوان چلانے میں ناکام ہو چکے ہیں ، پرویز رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ اسپیکر ایوان چلانے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اسپیکر ایوان چلانے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اسپیکر صاحب وزیر اعظم کو سمجھائیں کہ وہ جھوٹ پر مبنی الزامات لگانا چھوڑ دیں ۔ انہوںنے کہاکہ براڈ شیٹ کے معاملے میں نیب اور حکمران سب ناکام ہوئے ،اربوں روپے ملک کے ضائع کرا دئیے۔