نیب کی تحقیقات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں کھڑی کی جا رہی، سلیم مانڈی والا

نیب براڈشیٹ کمپنی کے ساتھ معاہدے میں قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا حساب دے، ڈپٹی چیئر مین سینٹ

پیر 25 جنوری 2021 17:25

نیب کی تحقیقات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں کھڑی کی جا رہی، سلیم مانڈی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کی تحقیقات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں کھڑی کی جا رہی، مجھے یا میری لیگل ٹیم کو نیب کا کوئی نوٹس تاحال موصول نہیں ہوا، نیب کے نوٹس کے حوالے سے تمام قانونی آپریشنز زیر غور ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ نیب نے جب بھی طلب کیا ہے ہم قانون کا احترام کرتے ہوئے پیش ہوئے ہیں، نیب اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف یک طرفہ کاروائیاں کر رہا ہے، ہم نے ہمیشہ عدلیہ اور عدالتوں کا احترام کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر سے لوگوں نے مجھے نیب کی کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کو کہا ہے، ایوان بالا میں نیب گردی کو بے نقاب کیا ہے اور آگے بھی عوام کی آواز بنتا رہوں گا۔ انہوںنے کہاکہ نیب براڈشیٹ کمپنی کے ساتھ معاہدے میں قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا حساب دے، نیب جتنی مرضی تحقیقات کر لے میرے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :