مریم نواز کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفیٰ نہیں لے سکیں،اپوزیشن استعفوں کا وقت کبھی نہیں آئیگا،فواد چوہدری

اپوزیشن کے جلسوں میں عوام کو کوئی دلچسپی نہیں، اپوزیشن اسی تنخواہ پر کام کرتی رہے گی، آصف زرداری، نواز شریف ماضی کا قصہ ہیں، اب نئی سیاست کا دور ہے،ہمارامستقبل انٹرنیٹ سے جڑا ہے ، 100 فیصد شہروں کو ڈیجیٹل بنانا چاہتے ہیں، گفتگو

پیر 25 جنوری 2021 17:56

مریم نواز کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفیٰ نہیں لے سکیں،اپوزیشن استعفوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفیٰ نہیں لے سکیں،اپوزیشن استعفوں کا وقت کبھی نہیں آئے گا،اپوزیشن کے جلسوں میں عوام کو کوئی دلچسپی نہیں، اپوزیشن اسی تنخواہ پر کام کرتی رہے گی، آصف زرداری، نواز شریف ماضی کا قصہ ہیں، اب نئی سیاست کا دور ہے، ،ہمارامستقبل انٹرنیٹ سے جڑا ہے ، 100 فیصد شہروں کو ڈیجیٹل بنانا چاہتے ہیں۔

جہلم اور چکوال میں ہائی اسپیڈ براڈبینڈ پروجیکٹ کے آغاز کی تقریب کے دور ان گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ یہ پروجیکٹ بہت اہمیت کا حامل ہے ،اس پروجیکٹ پر 25 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں ،جہلم اور چکوال کو اب تیز ترین انٹرنیٹ ملے گاانہوںنے کہاکہ انٹرنیٹ آنے کے بعد بہت تبدیلی آئی ہیں ،فائیو جی کے بعد دنیا اور بھی آگے جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آئی ٹی منسٹری پوری طرح اس کام میں لگی ہوئی ہے ،ہمارے یہاں بہت بڑی آبادی انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہے،ہمارامستقبل انٹرنیٹ سے جڑا ہے ،ہمیں اپنے لوگوں کے مستقبل کو دیکھنا ہے ،ہم 100 فیصد شہروں کو ڈیجیٹل بنانا چاہتے ہیں ،تین سے چار ڈسٹرکٹ میں یہ کام شروع کرنا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہاکہ آج کا دن بہت خوش آئند ہے ،چکوال سمیت جہلم میں تیزی سے کام چل رہا ہے ،6 ماہ میں آئی ٹی سیکٹر میں 14 بلین خرچ کر رہے ہیں ،یو ایس ایف اور آئی ٹی منسٹری اس پر ملکر کام کر رہے ہیں ،وزیراعظم کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں ،پاکستان کو ڈیجیٹل پاکستان بنانا ہے ،کچھ عرصے سے مشکلات کا سامنا تھا ۔

انہوںنے کہاکہ سمارٹ لاک ڈائون میں معاشی صورتحال بھی خراب ہوئی،پچھلے 6 ماہ میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے ہر کرسی اور ٹیبل پر ٹیبلٹ موجود ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ٹی پارک 13 ارب سے مکمل کیا گیا ہے ،15 فروری کو وزیراعظم آئی ٹی پارک کا افتتاح کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ کراچی کے آئی ٹی پارک پر 21 ارب خرچ آیا ہے، گلگت میں بھی کام جاری ہے ،شاہراء قراقرم کے آس پاس 62 ٹاور لگائے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن استعفوں کا وقت کبھی نہیں آئے گا، پی ڈی ایم خود ایک کڑے وقت سے گزر رہی ہے، مریم نواز کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفیٰ نہیں لے سکیں۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز کے کہنے پر کوئی استعفیٰ نہیں دے گا، اپوزیشن اسی تنخواہ پر کام کرتی رہے گی، اپوزیشن کے جلسوں میں عوام کو کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوںنے کہاکہ آئی ٹی منسٹر کو کہا ہے سوشل میڈیا پر خطاب کے لیے اپوزیشن رہنماوں کا ٹیبلٹ دیا جائے۔ صحافی نے سوال کیا کہ مولانا صاحب ٹیب کیسے چلائیں گے۔ فواد چوہدری نے بتایاکہ کوئی لڑکا ہائیر کرلیں جو مدد کرے ،انکا وقت ختم ہوچکا ہے، یہ پرانے زمانوں کے لوگ ہیں، سیاست آگے بڑھ گئی، یہ لوگ بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہر تین ماہ بعد استعفوں کی تاریخ اب مذاق بن گئی ہے، آصف زرداری، نواز شریف ماضی کا قصہ ہیں، اب نئی سیاست کا دور ہے۔