چیئر مین سینیٹ نے کریمنل لاز ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا

قائد اعظم کی تصویر خراب کرنے اور جلانے یا املاک سے بلا اجازت ہٹانے پر پانچ سال تک قید پانچ ہزار روپے عائد کیا جا ئیگا

پیر 25 جنوری 2021 17:56

چیئر مین سینیٹ نے کریمنل لاز ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کریمنل لاز ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا ۔ پیر کو سینیٹ میں کریمنل لاز بل سینیٹر پیر صابر شاہ نے پیش کیا ۔بل میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر خراب کرنے اور بلا اجازت ہٹانے کا جرم ناقابل ضمانت قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بل کے مطابق قائد اعظم کی تصویر خراب کرنے پر ملزم کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا جاسکتا ہے ،آئینی ترمیم کے تحت سزا تین سال سے بڑھ کر پانچ سال کردی گئی ،قائد اعظم کی تصویر کو خراب کرنا مجرمانہ فعل قرار دیدیا گیا ،نئی آئینی ترمیم کے تحت قائد اعظم کی تصویر خراب کرنے پر سزا دی جا سکے گی ،قائد اعظم کی تصویر خراب کرنے اور جلانے یا املاک سے بلا اجازت ہٹانے پر پانچ سال تک قید پانچ ہزار روپے عائد کیا جا ئیگا۔

چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :