سینٹ نے گوگل اور وکی پیڈیا پر مرزا مسرور کو اسلام کا خلیفہ ظاہر کرنے کی مذمتی قرار داد منظور کرلی

پیر 25 جنوری 2021 17:56

سینٹ نے گوگل اور وکی پیڈیا پر مرزا مسرور کو اسلام کا خلیفہ ظاہر کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) سینٹ نے گوگل اور وکی پیڈیا پر مرزا مسرور کو اسلام کا خلیفہ ظاہر کرنے کی مذمتی قرار داد منظور کرلی ۔ پیر کو سینیٹ میں سینٹر سراج االحق کی قراداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی ۔

(جاری ہے)

قرار داد کے مطابق سرچ انجنز پر بے حرمتی ، غلط بیانی اور دھوکہ دہی پر مبنی معلومات کے پھیلاو کی شدید مذمت کرتے ہیں ،مذہبی حوالے سے غلط بیانی اور توہین آمیز مواد کے حوالے سے حکومت کی سوشل میڈیا سے متعلق عدم توجہ کی حکمت عملی پر خدشات کا اظہار کرتے ہیں ،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اسلام و فوبیا ، ختم نبوت اور نظریہ پاکستان سے متعلق بے حرمتی کے مواد نشر کرنے کی جانب توجہ دی حکومت کی توجہ مبذول کراتے ہیں ،توہین آمیز مواد کی روک تھام کے لیے حکومت فوری اور نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے۔