حکومت دستیاب وسائل کے تحت پسماندگی کے خاتمے کیلئے موثر اقدام اٹھا رہی ہے ،جام کمال خان

آئندہ پی ایس ڈی پی میں واشک کیلئے بڑے اجتماعی منصوبے شامل کریگی،وزیر اعلی بلوچستان

پیر 25 جنوری 2021 17:58

حکومت دستیاب وسائل کے تحت پسماندگی کے خاتمے کیلئے موثر اقدام اٹھا رہی ..
واشک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے دستیاب وسائل کے تحت پسماندگی کے خاتمے کے لیئے موثر اقدام آٹھا رہی ہے آئندہ پی ایس ڈی پی میں واشک کے لیئے بڑے اجتماعی منصوبے شامل کریگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مدرسہ اشاعت القرآن واشک میں جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر ذابد علی ریکی کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی استقبالیہ سے حاجی میر ذابد علی ریکی حاجی بشارت اللہ آلہ زئی مولوی غلام اللہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان کے ہمراہ صوبائی وزرہ میر ضیاء لانگو میر عارف محمد حسنی کمشنر رخشان سعید عمرانی مختلف محکموں کے سیکرٹریز بھی موجود تھے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کے لیئے ٹھوس اقدامات آٹھا رہی ہے اور اپنے دستیاب وسائل کے تحت بلوچستان کی اجتماعی مسائل کے حل اور ترقی کے لیئے کوشاں ہے انھوں نے کہا کہ واشک کے مسائل و عوامی مشکلات سے بے خبر نہیں آئندہ پی ایس ڈی پی میں واشک کے لیئے بڑے اور اجتماعی منصوبوں کا آغاز کرینگے تاکہ پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہو وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی کی جانب سے عزت افزائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کے مثبت آرہ و تجاویز کو اہمیت دیکر واشک سمیت بلوچستان کے پسماندہ ضلعوں کی ترقی کے لیئے ہر ممکن اقدامات آٹھائے جائینگے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بلا رنگ و نسل عوامی خدمت ہمارا شعار ہے اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوامی مسائل کا حل اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارہ مشن ہے اس موقع سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی بشارت اللہ آلہ زئی نے سپاسناما پیش کیا جن پر وزیر اعلی بلوچستان نے عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر علاقائی معتبریں حاجی آحمد جان آلہ زئی چیئرمین شاہدگل ملازئی میر خدائے رحیم عیسی زئی میر نورآحمد میروانی مفتی حمزہ حاجی الہی بخش سردار حیات حاجی اسماعیل حافظ عبدالقاہر حاجی سمیع ریکی کبیر ریکی حاجی عبدالرحمان ریکی و دیگر بھی موجود تھے دریں اثناء وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ایف سی ہیلی پیڈ پر بذرہعہ ہیلی کاپٹر پہنچے تو ہیلی پیڈ پر ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی ایم این اے میر احسان اللہ ریکی کرنل ایف سی شیر واشک ایک سو پینتالیس ونگ کرنل حماد رحیم کمشنر رخشان ڈویژن سعید آحمد عمرانی و سابق وزیر میر مجیب الرحمان محمد حسنی و دیگر سرکاری حکام نے استقبال کیا وزیر اعلی بلوچستان نے لیویز تھانہ فٹ سال گراونڈ سمیت جاری اسکیم ڈی ایچ کیو اسپتال واشک کا افتتاع کیا اس موقع پر پولیس و لیویز کے دستے بھی تعینات تھے جبکہ پولیس پارٹی نے گارڈ آف آنر بھی پیش کی۔