نوشہرہ،اضاخیل اور کنڈر میں ٹریفک حادثے 3افراد زخمی ،ہسپتال منتقل کر دیاگیا

پیر 25 جنوری 2021 17:58

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) اضاخیل اور کنڈر میں ٹریفک کے حادثے 3افراد شدید زخمی زخمیوں کو نوشہرہ اور پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا پہلا واقعہ نوشہرہ کے علاقہ کنڈر ٹیکنیکل کالج کے قریب پیش آیا کہ یاسر اور وقاص موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ اچانک ان کی موٹرسائیکل تائر پھسل جانے سے گر کر شدید زخمی ہوئے ریسکیو 1122نے دونوں زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا جیسے طبی امداد کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسرا واقعہ نوشہرہ کے علاقہ اضاخیل کے مقام جی ٹی روڈ پر پیش آیا کہ ایک شخص اسم نامعلوم بعمر 42سال موٹرسائیکل پر نوشہرہ کی طرف آرہا تھا کہ اس کے موٹرسائیکل کا بھی ٹائر پھسل گیا اور وہ زمین پر گر گیا ریسکیو 1122کو اطلاع ملتے ہی ان کو بھی قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا لیکن ان کو شدید چوٹیں آئیں ہوئیں تھیں اس لئے ان کو شدید زخمی ھالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ۔