غذا کے مسائل اور معیاری اجناس کی کمی اور توانائی کی وجہ سے بچوں کی افزائش میں مختلف مسائل کا سبب بن رہے ہیں،ڈاکٹر فتح مری

پیر 25 جنوری 2021 18:35

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ غذا کے مسائل اور معیاری اجناس کی کمی اور توانائی کی وجہ سے بچوں کی افزائش میں مختلف مسائل کا سبب بن رہی ہیں۔ اور عمر کے حساب سے بچوں کے جسمانی خدوخال میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں ، جبکہ دنیا زراعت میں ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف منتقل ہوچکی ہے۔

گذشتہ روز سندھ زرعی یونیورسٹی کی ایگریکلچرل انجینئرنگ فیکلٹی میں اساتذ اور شعبہ جات کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ اساتذہ اور اسکالرز اب زرعی یونیورسٹی میں روایتی تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے بجائے جدید اور ڈیجیٹل طریقوں کی طرف توجہ دیں۔ انہوں نے کہا سندھ کی زراعت ، پانی اور دیگر قدرتی وسائل سے متعلق جی آئی ایس سیٹلائٹ سسٹم کو توسیع دی جائے، اور اس ضمن میں طلبا اور کسانوں کی تربیت کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا عالمی ممالک اور منڈی میں بھی ان ممالک کے ساتھ تجارت کی جاتی ہے جو جدید اصولوں پر مبنی زرعی طرقے استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فتح مری نے کہا موسمی تبدیلی ، زرعی زمینوں اور شہری علاقوں کی پیمائش اور مٹی اور پانی کا سروے ، قدرتی نکاسی آب کی بندش ، ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ، مون سون کے سیزن میں غیرترتیب بارش۔ سندھ میں قدرتی آبی ذخائر کی نقشہ سازی سمیت اس طرح کی منصوبوں اور مسائل کو ریموٹ سینسنگ اور جی آئی ایس سسٹم کے استعمال سے بہتر طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔

شروع کیا جاسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی کے ماہرین قومی اور عالمی معیار کے اداروں کے ساتھ مل کر مختلف منصوبوں پر کام شروع کرسکتے ہیں۔ اور موجود آبی ذخائر کی تحقیق، فصلوں ، پھلوں اور سبزیوں کو طویل عرصے تک تازہ رکھنے کے لئے استعمال ہونے والی مختلف ٹیکنالوجی اور مشینری بھی تیار کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی تیاری سے قبل اور بعد کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا تیزی سے دنیا میں سے روایتی زرعی آلات کی اہمیت اب کم ہوتی جارہی ہے ،اس موقع پر فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری فیکلٹی کے متعلق وائیس چانلسر کو بریفنگ دی، اس موقع پر وائس چانسلر کے تدریسی امور سے متعلق مشیر ڈاکٹر عبداللہ اریجو ، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر الطاف سیال ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ انجنیئر ریاست علی کبر، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس ڈاکٹر قمرالدین جوگی ، ڈاکٹر عبدالغفور سیال ، پروفیسر محمد اسلم سمون ، ڈاکٹر منیر منگریو ، ڈاکٹر محمود لغاری ، ڈاکٹر معشوق تالپور ، امان اللہ تنیو ، ڈاکٹر بختاور وگن ، ڈاکٹر احمد علی ٹگڑ اور دیگر موجود تھے۔